خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماڈل آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے ایمل خان کو برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

کراچی (پی پی آئی)ماضی میں ’ماڈل آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے ایمل خان کو حال ہی میں بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی طرح برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایمل خان سے قبل جولائی 2022 میں رنویر سنگھ نے ’پیپر میگزین‘ کے لیے عریاں فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس پر ان کے خلاف خواتین کے جذبات مجروح کرنے سمیت ملک میں فحاشی پھیلانے کے مقدمات بھی دائر کرائے گئے تھے۔بھارتی اداکار کی طرح پاکستانی نوجوان ماڈل ایمل خان پر بھی برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ ان کے عمل کو فحاشی قرار دیا جا رہا ہے۔ایمل خان کے بے لباس فوٹوشوٹ پرلوگوں نے تنقید کرتے ہوئے مغفرت کی دعائیں مانگنے سمیت ان کے عمل کو فتنہ پھیلانے کا آغاز بھی قرار دیا۔کئی لوگوں نے ماڈل کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جب کہ ایسے صارفین نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایمل خان کو ان فالو کردیں۔۔بعض صارفین نے انہیں چھوٹا رنویر سنگھ بھی قرار دیا اگرچہ ایمل خان کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کیں اور اسے دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیں، تاہم اپنی تصاویر کو ماڈل نے خود شیئر نہیں کیا۔