ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی) روپے کی روز بروز گرتی قدر کو بحال کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملک کے ڈیفالٹ کرنے جانے کی باتیں محض افواہیں ہیں۔ اجلاس میں روپے کی گرتی قدر کو سہارا دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Next Post

قتل، ٹارگٹ کلنگ، اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر ملا نثار گرفتار

Wed Dec 14 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں قتل، ٹارگٹ کلنگ، اقدام قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث لیاری وار کے اہم کمانڈر ملا نثار کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں رینجرز […]