پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کے وزیر لارڈ طارق احمد کی ملاقات

نیویارک(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ، دولت مشترکہ اور ڈویلپمنٹ آفس لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے نیویارک میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لارڈ طارق احمد برطانوی وزیر اعظم کے تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی یو این اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی بحران، پائیدار ترقی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سیلاب تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یو این جنرل اسمبلی میں قرار داد منظور ہوئی تھی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرار داد کی منظوری پر شکریہ ادا کیا، صدر جنرل اسمبلی نے گروپ آف 77 اور چین کی پاکستان کی کامیاب قیادت کو سراہا۔