بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی جھوٹی سائفرکہانی فیل ہوئی تو جنرل باجوہ کوپنچنگ بیگ بنالیا: ملک احمد خان

قصور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جھوٹی سائفرکہانی فیل ہوئی توانہوں نے جنرل باجوہ کوپنچنگ بیگ بنالیا۔قصور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان الزام لگارہے ہیں کہ ہمیں این آراو دیا گیا، جنرل باجوہ نے کسی کو این آراو دیا تو وہ عمران خان کو دیا۔ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں عمران خان نے ان کے پاؤں پکڑ کر این آراو لیا۔ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان بے نقاب ہونے پراب نیا پروپیگنڈا کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں پر خلاف ورزی کی،عمران خان نے مدد نہ کرنے پراسٹیبلشمنٹ کوغداری کا طعنہ دینا شروع کردیا۔