بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوروں کو این آر او ٹو دیکر ملک پر اصل ظلم کیا گیا: عمران خان این آر او کی گنگا میں دھل کر سب پاک ہو رہے ہیں:عمرا ن خان

لاہور(پی پی آ ئی)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو این آر او ٹو دیکر ملک پر اصل ظلم کیا گیا، این آر او کی گنگا میں دھل کر سب پاک ہو رہے ہیں سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں پہلا این آر او دیا، پھر سابق آرمی چیف نے دوسرا ین آر او دیا۔عمران خان نے طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہے، ہم نے نوجوانوں سے امیدیں لگائی ہیں۔ہم نے پاکستان کو دنیا میں مثال بنانا ہے۔نوجوان ملک کو وہاں لے کر جائیں گے جہاں جانا چاہیے تھا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف اپنے اربوں کے کیسز ختم کرائے ہیں۔اسحاق ڈار پاک ہوگیا، شہباز شریف کلیئر ہوگیا، نواز شریف نیلسن منڈیلا بنا ہوا ہے۔آصف زرداری اور ان کی بہن بھی کلیئر ہوگئے۔ اب یہ پھر ملک کا پیسہ لوٹیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ہے، انصاف ہی ایک قوم کو آزاد کرتا ہے، جو معاشرہ ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ نہیں کرتا وہ مر جاتا ہے، جانوروں کے معاشر ے میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے، آپ بیساکھیاں لے کر چلنا شروع کردیں تو آپ کی ٹانگیں کمزور ہوجائیں گی، ہم نے وہ پاکستان بنانا ہے جو اپنے پیروں پر کھڑا ہو، اپنا پیسہ باہر بھیج دیتے ہیں اور دوسرے سے مدد مانگ رہے ہیں۔ اللہ نے ہم پر جہاد اس لئے فرض کیا ہے کہ ہم ظلم و ناانصافی کے سامنے کھڑے ہوں، جتنا معاشرے میں جنگل کا قانون ہوتا ہے طاقتور کمزور پر ظلم کرتا ہے، انسانی قانون کے اندر انصاف ہوتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چور این آر او کی گنگا میں دھل کر پاک ہورہے ہیں، آج کسان سڑکوں پر ہے، پیداوار نیچے آگئی ہے، ہماری ٹیکس کولیکشن ریکارڈ سطح پر تھی، چوروں کو اوپر لاکر بٹھا دیا گیا، سارے برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرائی، چوروں کو اوپر بٹھا دیا۔کچھ ماہ میں پاکستان کی ساری معیشت نیچے گر گئی۔ہماری پیداوار نیچے آگئی، ٹیکس کولیکشن نیچے گر رہی ہے۔گزشتہ 7ماہ میں پاکستانی شہری بیرون ملک گئے۔