ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سقوط ڈھاکہ سے سقوط اے پی ایس تک شکست سیاسی بھی تھی اور فوجی بھی: سعد رفیق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ سے سقوط اے پی ایس تک شکست سیاسی بھی تھی اور فوجی بھی،کو ئی بری الذمہ نہیں حمدالرحمٰن کمیشن رپورٹ نے بہت کچھ عیاں کیا مگر کسی کو سزا ملی کسی نے معافی مانگی نہ کوئی شرمسار ہوا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنام خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 16دسمبر یوم سقوط ِ مشرقی پاکستان یوم سقوط اے پی ایس قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب روپہلی ریشے کی سرزمین ہم سے بچھڑی بھائی نے بھائی کا خون کیا،دشمن کو جیت کا تاریخ موقع فراہم کیا گیاجب مسقبل کے معصوم نونہال خون میں نہلا دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کی شکست سے بچانے کی جدوجہد کرنیوالوں کو تسلیم ہی نہ کیا گیا۔سابقہ مشرقی پاکستان اور بچ رہنے والے مغربی پاکستان میں متحدہ پاکستان کے علمبرداروں کیساتھ کی گئی بدسلوکیاں ہماری تاریخ کاایک اور المناک باب ہے،مگر دائرے میں سفر جاری ہے۔