ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منظور پشتین اور محسن داوڑ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(پی پی آ ئی) انسداد دہشتگردی کی خصوسی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی، مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم ہو گئی۔عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔