ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی، افغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغان ناظم الامورکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔افغان فورسز کی جانب سے چمن میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال گولہ باری کے حالیہ واقعات پر پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ افغان ناظم الامور سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کا تحفظ دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقراررکھنے کیلئے پْرعزم ہے۔