ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے اراضی قوانین کیخلاف چھوٹے بڑے شہروں و قصبوں میں بھارت مخالف پوسٹر چسپاں

جموں (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھارت مخالف پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں انڈین فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے اراضی قوانین کی مذمت کی گئی ہے جنہیں حال ہی میں بھارتی حکومت نے نافذکیاہے۔ وارثان جموں و کشمیر نامی تنظیم کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں دیواروں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں ”کشمیر بنے گا پاکستان اور نئے اراضی قوانین قبول نہیں“ کے نعرے درج ہیں۔پوسٹروں کے ذریعے حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے