ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اگرآپ کی کوئی خاص دعا ہے تو مجھے بتائیں، رابی پیرزادہ دعا کی مقبولیت کیلئے کسی بھوکے کو کھانا کھلانے کی شرط عائد

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی مشہورسابق گلوکارہ اوراداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے مداحوں سے ان کی کوئی خاص دعا پوچھی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں گی۔ اگر دعا قبول ہوگئی تو انہیں کسی کو کھانا کھلانا پڑے گا۔رابی نے سوشل میڈیا پر دعاؤں سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس حوالے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے اللّٰہ تقریبا میری ہر دعا سنتا ہے، اللّٰہ سے جو سچے دل سے مانگا جائے تو وہ ضرور دیتا ہے۔مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ کی کوئی مخصوص دعا ہے تو مجھے بتائیں۔ دوسروں کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں۔ میں آپ کے لیے دعا کروں گی۔ دعا قبول ہونے کی صورت میں آپ کو کسی بھوکے کو کھانا کھلانا پڑے گا۔پی پی آئی کے مطابق ان کی اس پوسٹ پر مداح اپنی اپنی دعائیں شئیر کرنے لگے۔ایک صارف نے لکھابرائے مہربانی میرے والدین اور فیملی کی بہتر صحت اور خوشگوار زندگی کے لیے دعا کریں۔ایک اور نے اپنی دعا بتائی کہ میرے لیے دعا کریں کہ اللّٰہ مجھے اولاد جیسی نعمت سے نوازے۔ایک صارف نے بہترین شریک حیات حاصل کرنے کے لیے دعا کا کہا کہ اللّٰہ مجھے نیک شریک دے جس کے ساتھ میں پوری زندگی سکون سے گزار سکوں، جسے میں اور جو مجھے ذہنی اور جسمانی سکون دے اور ایسا شخص جو میری دنیا اور آخرت بنادے۔