اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی چار سالہ حکومت میں سارا وقت اور توجہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف کو ہڑپ کرنے پہ مرکوز رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ”عمران نیازی کی چار سالہ حکومت میں یوں لگتا ہے کہ معیشت، سیاست اور سفارت کو لپیٹ کر سارا وقت اور توجہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف کو ہڑپ کرنے پہ مرکوز رہی“۔ انہوں نے کہا ہے کہ ”بنی گالہ میں نجانے کیا کیا نذرانے گئے مگر باہر عوام کے لئے بھوک،مہنگائی اور بے روزگاری آئی جس کی سزا آج بھی قوم بھگت رہی ہے“۔
Next Post
امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو قوم کو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات دے:عمر سرفراز چیمہ
Sat Dec 17 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو قوم کو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات دے۔ مشیر داخلہ پنجاب نے کہاہے کہ امپورٹڈ کو فیک آڈیوز،، توشہ خانہ سے فرصت ملے تو ملکی تباہی پر بھی نظر دوڑائے، حکومت توشہ […]
