جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئی شک نہیں ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی:وزیر اعظم

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی اور سیاستی عدم استحکام اسی کا تسلسل ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے سیاسی استحکام کو بنیادی شرط قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں۔ عوام کی حالت پر رحم کریں، مہنگائی کے عذاب سے انہیں نجات دلانا سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط کر سکتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی، سیاسی عدم استحکام اسی کا تسلسل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا ہے تو فسادی لشکر کیوں متحرک ہو جاتا ہے؟ نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے سیاسی بے روزگاروں سے نجات لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو جبکہ کسی کی کوشش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا ہر گز نہیں ہو گا اور نہ کرنے دیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام کی بنیاد میں سرنگیں بچھانے کی سازش کر رہے ہیں تاہم ہم عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔ سیاسی شرپسند انتشار پھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں جبکہ سیلاب متاثرین کو سردی، بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا کوئی حصہ نہیں۔