لاہور(پی پی آ ئی)لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں شادی کے تنازعہ پر ناخلف بیٹے نے ماں اور بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر ملزم کامران کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والی خواتین کی شناخت ملزم کی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور سے ہوئی ہے، جنہیں ملزم نے گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کامران سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرناچاہتا تھا، جب کہ ہمشیرہ شادی کہیں اور کرناچاہتی تھی۔ملزم کے مطابق بیان کے مطابق ملزم نے ماں بھی ہمشیرہ کے ساتھ تھی، اور اسی تنازعے میں دونوں سے چپقلش ہوگئی، اور ملزم نے اشتعال میں آکر دونوں کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Next Post
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے لگا ماہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر
Sat Dec 17 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے لگا، ماہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ اس سے کہیں زیادہ تھا۔ ا سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ 19 […]
