نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے، معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے، اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے، 2018 کی سلیکشن کے باوجود ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے، پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے اور عوام کی ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی زلزلے اور آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مظبوط نہیں ہوتی، مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے، معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔