نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان دشمن مظاہروں کیخلاف پیپلز پارٹی آج احتجاج کرے گی: سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلزپا رٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن مظاہروں کیخلاف پیپلز پارٹی آج احتجاج کرے گی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب نے دیکھا کے بلاول بھٹو نے انڈین وزیراعظم مودی کو منھ توڑ جواب دیا ہے۔ بلاول بھٹو کے تیر کا نشانہ تو مودی تھا لیکن تڑپ بنی گالا میں محسوس ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو کے ایک بیان سے انڈیا کی گلی گلی میں آگ لگی ہے، بے جی پی مظاہرے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان پر ہمیں فخر ہے، کامیاب سفارت کاری کیا ہوتی ہے اب ان کو پتا چل جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ کا نعرہ ایسے لگایا جاتا ہے وہ جو اپنے ملک میں ایبسولیوٹ کا نعرہ لگاتے تھے وہ باہر ڈھیر ہوجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن مظاہروں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی آج اتوار کے روز احتجاج کرے گی۔