جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

11 اپریل سے تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی: شیریں مزاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے سپیکر قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفے قبول نہ کرنے کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہیں ایسے بیانات دینے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کا اپنا عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ انھوں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں، اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ 11 اپریل کے بعد تحریک انصاف کے اراکین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ جن 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں وہ کبھی بھی تصدیق کے عمل کے لیے سپیکر کے پاس یا قومی اسمبلی میں استعفے کے اعلان کے لیے دوبارہ نہیں گئے۔خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس وقت تک تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کے استعفے قبول نہیں کریں گے جب تک کہ وہ انفرادی طور پر خود ان کے پاس آ کر ان استعفوں کی تصدیق نہیں کرتے۔