نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان فراڈیا ہے، نوجوان اس سے اْمید نہ رکھیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ(پی پی آ ئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فراڈیاہے،نوجوان اس سے اْمیدنہ رکھیں۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک شخص 10 سال تک وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا تھا، لیکن پھر عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی حکومت آگئی، اور شہباز شریف وزیراعظم بنے۔ ملک میں سیاسی مدوجزر ہمارے سامنے ہے، عمران خان نے4 سال میں ملک کو مہنگائی کی بھٹی میں بھون دیا، یہ کہتا تھا کہ کہتا تھا خود کشی کرلوں گا مگر قرضے نہیں لوں گا، لیکن ملکی تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا پچھلی حکومت میں لیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہشات کی شدت انسان کو رسواکر دیتی ہے، اور عمران خان اقتدار کے بھوکے ہیں، اس شخص نے اپنے ذہن میں آرمی چیف کی تعیناتی بٹھائی ہوئی تھی، اس شخص نے ایک اہم ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ یہ احسان فراموش شخص ہے، اس کی ملک کے لیے کوئی وفاداری نہیں، نوجوانوں کو کہتا ہوں اس شخص سے اپنے مستقبل کی امیدیں نہ باندھیں، یہ جس کو ڈاکو کہتا تھا وہی آج ان کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں عمران خان کے جھوٹ اور چوری سامنے آچکی ہے، 6 ارب روپے کے تحفے ڈیڑھ ڈیڑھ ارب کے بیچے گئے، اس پراتنے کیسز بنتے ہیں کہ گنتی بھی نہیں کی جاسکتی، یہ جانتا ہے کہ عوام میں اس کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔ جب ہمیں حکومت ملی تو معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، کوشش ہوگی کہ گزشتہ 4 سال کی مہنگائی کے آگے بند باندھیں۔