نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں، سری نگر ہائی وے کی زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ رامبن کے مقام پرمنہدم سرنگ میں روشنی کا بندوبست نہیں تھا،حکام کا جانی نقصان کی تفصیل بتانے سے گریز حادثہ کا شکارسرنگ بڑے چار لیننگ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر تعمیر کی جا رہی ہے

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ماروگ کے مقام پر جموں،سری نگر قومی شاہراہ کے ساتھ زیر تعمیر سرنگ کاتقریباً 15 میٹر حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ تاہم اس حادثہ کے جانی یا مالی نقصان کی تفصیل بتانے سے حکام گریز کررہے ہیں۔ حکام نے دعویٰ کیاکہ جائے حادثہ پر مزدور موجود نہیں تھے۔ واقعے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام نے تسلیم کیا کہ سرنگ کے اندر کوئی حفاظتی اقدامات یا روشنی کے انتظامات نہیں تھے،منہدم حصہ رامبن کی طرف سے سرنگ کے اندر تقریباً 100 میٹر دورہے۔ حادثہ کا شکارسرنگ جموں سری نگر نیشنل ہائی وے کے بڑے چار لیننگ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر تعمیر کی جا رہی ہے۔