لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری سے ملاقات اچھی رہی، ملاقات میں اچھی باتیں ہوئیں کوئی منفی بات نہیں ہوئی۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اگلے تین سے چار روز تک سیاسی رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی، میرا پی ڈی ایم سے نہیں زرداری اور شہبازشریف سے رابطہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق سربراہ ق لیگ نے کہا کہ پنجاب کے معاملے پر ٹینشن زیادہ بنی ہے لیکن جلد حل نکل آئے گا، عمران عقلمند آدمی ہیں انہیں مشورے کی ضرورت نہیں۔چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے پر تلے ہوئے ہیں اور کچھ بچانے کی تگ و دو کررہے ہیں، لیکن مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے۔
Next Post
اشیائے خورو نوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ 5 ماہ کے دوران صرف خوراک پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ خرچ
Mon Dec 19 , 2022
کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں اشیائے خورو نوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال (23-2022) کے ابتدائی 5 ماہ […]
