مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جا ری قابض بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہا تھوں مظلوم کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جا ری ہے۔ کشمیر میڈیا ے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کے روز ضلع شوپیاں میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو اندھا دھند فا ئر نگ کر کے شہید کردیا۔ تینوں نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے مونجھ مارگ میں ایک نا م نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں فا ئر نگ کر کے شہید کیا۔دوسری جا ب قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستو ں کی ناکہ بندی کررکھی ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔

Next Post

مقبوضہ کشمیرمیں بھاری سرمایہ کاری، مودی حکو مت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں:محبوبہ مفتی

Tue Dec 20 , 2022
سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں گزشتہ پانچ […]