پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست واپس لے لی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست واپس لے لی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ پہلے درخواست دی اور 3 سماعتوں پر پیش بھی نہیں ہوئے، اب درخواست واپس لینے آ گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے علی گوہر بلوچ کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔درخواست لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان غلط بیانی کرنے اور غلط ڈکلیریشن جمع کرانے کے مرتکب پائے گئے،اسی بنیاد پر وہ اسمبلی سے نااہل ہوئے۔علی گوہر بلوچ کا موقف تھا کہ عمران خان رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے، اس لیے اْن کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہ کیا جائے۔