پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ کی پرویز الٰہی سے ملاقات وزیر اعلیٰ کا کے ٹو کلین اپ“ مہم کیلئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان

لاہور(پی پی آ ئی) معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری پریز الٰہی نے ’کے ٹو کلین اپ“ مہم کے لئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ قدرتی ماحول برقرار رکھنے کے لئے ’کے ٹو کلین اپ‘ مہم کو پورا سپورٹ کرتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے پہاڑ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساجد علی سدپارہ جیسے باہمت نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں، کوہ پیمائی بلند ہمت نوجوانوں کاکھیل ہے اور میں ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں،ساجد علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔