خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کی غلط پالیسیوں کی بدولت کوئی ملک سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں:احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی اور اقتصادی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے، مسلم لیگ(ن)نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کا جال بچھایا، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی ملک سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیسیوں صدی اکنامک آئیڈیالوجی کی ہے، فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے سب کو محنت کرنا ہوگی، میاں نوازشریف کی قیادت میں ہم نے سی پیک شروع کیا، ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف نے اپنے دور میں ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے، مسلم لیگ(ن) نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کا جال بچھایا،2018 میں ہر ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد سی پیک منصوبے میں تیزی لائی، سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، پبلک سیکٹرز کے تعاون سے ملک میں منصوبے لگانے پر توجہ دے رہے ہیں، 4 برس کے دوران گوادر پورٹ میں کوئی بھی کام نہیں کیا گیا۔پاکستان ملک کی جیو اکنامکس سے فائدہ اٹھا کر اقتصادی سرگر میوں کا مرکز بن سکتا ہے، فی کس آمدنی بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی کہ ہم معاشی سیڑھی پر کیسے بڑھ سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہی وڑن تھا جس نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی طرف ہمارا سفر شروع کیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے سی پیک کا آغاز کیا اور ہم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 29 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہوئے۔