پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افغانستان اپنے ملک سے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردانہ کارروائیاں روکے: انتونیو گوتریس

نیویارک(پی پی آ ئی) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ افغانستان کو اپنے ملک سے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردانہ کارروائیاں روکنی ہوں گی، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، پاکستان کو عالمی برادری کے مضبوط ساتھ کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ افغانستان کو اپنے ملک سے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں ہونے والی دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کو روکنا ہوگا، طالبان کو اپنے ملک میں دہشت گردی کی تمام سرگرمیوں کو روکنا ہوگا جن سے خطے کے دیگر ممالک اور پاکستان سے تعلقات متاثر ہوں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں عالمی برادری کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے متحرک کر رہا ہوں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کا میں نے خود مشاہدہ کیا، یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاکستان کی مدد کرے۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ میں نے حالیہ دنوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی رابطہ کیا ہے، امید کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان میں سیلاب کے تناظر میں مؤثر کردار ادا کریں گے، پاکستان کے عوام کو عالمی برادری کے مضبوط ساتھ کی ضرورت ہے۔