پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ طول پکڑ گیا

بحران برقرار، پنجاب کا سیاسی مستقبل کیا؟ سب کی نظریں گورنر ہاؤس پر جم گئیں
لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ طول پکڑ گیا، گورنر پنجاب اور اسپیکر اسمبلی آمنے سامنے آگئے ہیں جبکہ فریقین میں ڈیڈ لاک کی صورتحال برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں جاری سیاسی کشید گی عروج پر ہے اجلاس نہ اعتماد کا ووٹ، بحران برقرار، پنجاب کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا؟ سب کی نظریں گورنر ہاؤس پر جم گئی ہیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے جواب الجواب مراسلوں کا سلسلہ جاری ہے۔بلیغ الرحمان نے اعتماد کے ووٹ کے لئے ایڈوائس بھیجی تو سپیکر نے اس کو مسترد کرنے کی رولنگ جاری کردی، گورنر نے سپیکر کی رولنگ کو جوابی طور پرغیر آئینی قراردے دیا ہے۔
یاد رہے گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا عمل نہ ہونے کی ذمہ داری اپنے مراسلے میں اسپیکر پر عائد کی ہے، گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مزید آئینی قانونی آپشنز پر کام جاری ہے۔