پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمبلی کی تحلیل ہمارا آئینی حق، ادارے اپنی حدود میں رہیں: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ذرا ئع کے مطابق زمان پارک میں وکلاکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لا نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں، اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔وکلانے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے عدالتی فیصلہ بلکل واضح ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وکلاکو ٹاسک دیا کہ وہ ملک بھر میں رول آف لاکے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کریں۔