پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا آصف زرداری سے رابطہ، نئی حکمت عملی پر غور

حکومتی اتحادیوں کا آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا مشورہ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر اور اپنے اتحادی آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے اور پنجاب اسمبلی کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔پنجاب کی صورتحال پر وفاق میں اتحادی حکومت کی قیادت میں مشاورتی عمل جاری ہے، اور وزیراعظم شہباشریف نے سابق صدر آصف زرداری سے رابطے کے بعد نئی حکمت عملی پرغور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا مشورہ دیا ہے، جس میں وفاق میں اتحادیوں کی پنجاب کی صورتحال اور وزیراعلیٰ کے طرز عمل پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں گورنر راج لگانے کا آپشن بھی وفاقی کابینہ میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ وزیراعظم کے رابطوں کے بعد پنجاب کے سیاسی معاملات پراہم پیشرفت بھی متوقع ہے۔