ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیلاروس کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) بیلاروس کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھجوایا گیا امدادی سامان اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔بیلاروس کی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کارگو آئی ایل 76 ٹرانسپورٹ طیارے میں بیلارو س کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے نائب وزیر،اور بین الاقوامی خدمات کے شعبے کے میجر جنرل ایگور بولوٹوف کی سربراہی میں ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔کارگو کا وزن 27.7 ٹن وزنی اور مالیت 4 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی، اس میں فریم ٹینٹ، پٹرول پمپنگ پلانٹس،ڈیزل جنریٹر،کمبل،ادویات،بچوں و بڑوں کے لیے کپڑے،صفائی کے لیے کٹس، پانی کی کنڈیشننگ اور جراثیم کشی،ہینڈ سینیٹائزنگ اور ایمرجنسی ڈس انفیکشن کی ادویات شامل تھیں۔امدادی سامان بیلاروس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے بیلارس کے صدر اور حکومت کی ہدایت پر بھجوایا۔