اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب کو اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کا سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے کل سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربیسروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔
Next Post
پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری رجب نھڑی اور شریف نھڑی پیپلزپارٹی میں شامل
Thu Dec 22 , 2022
کرا چی(پی پی آئی)الیکشن سے قبل ہی پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرانا شروع کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے قریبی ساتھی چوہدری رجب نھڑی اور شریف نھڑی نے پیپلزپارٹی میں شمو لیت اختیار کرلی۔ چوہدری رجب نھڑی […]
