آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ق لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحالپر غور و خوض،اہم فیصلے

لاہور (پی پی آئی) مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے چوہدری پرویز الہیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ق کی پارلیمانی کمیٹی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا اور کہا کہ پرویز الہیٰ کی قیادت میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی متحد و یکجان ہے۔پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کو ووٹ دیں گے۔اراکین نے فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔۔پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ قائداعظم ایم پی اے ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری جبکہ ایم این اے حسین الٰہی نے شرکت کی۔