کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے کا سادگی سے نکاح

اسلام آباد (پی پی آئی) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے سعد غفور کا گزشتہ روز نکاح ہوگیا۔اسلام آباد کی مقامی مسجد میں معروف اسلامی اسکالر محمد رضا ثاقب مصطفائی نے سعد غفور کا نکاح پڑھایا۔پی پی آئی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے کے نکاح کی تقریب انتہائی سادہ تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور اہلخانہ سمیت چند قریبی دوست بھی موجود تھے۔

Next Post

فیروزخان کی سابقہ اہلیہ علیزا نے ماڈلنگ شروع کر دی

Fri Dec 23 , 2022
کراچی (پی پی آئی) پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔علیزا سلطان کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی نئی تصاویر میں ایک پاکستانی کلوتھنگ برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے اْنہیں ٹیگ […]