آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے قانون میں خود کشی کی کوشش پر سزا ختم بیرونی سرمایہ کاری ترمیمی بل 2022 کی بھی توثیق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی

اسلام آباد (پی پی آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون میں خودکشی کی کوشش پر سزا کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022 کی توثیق کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق بل کے ذریعے پاکستان پینل کوڈ 1860 میں خودکشی کی کوشش کی سزا سے متعلق سیکشن 325 کو ختم کیا گیا ہے۔صدر عارف علوی نے بیرونی سرمایہ کاری (فروغ و تحفظ) ترمیمی بل 2022 کی بھی توثیق کی۔ بل کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری (فروغ و تحفظ) ایکٹ 2022 کے سیکشن ایک میں ترمیم کی گئی ہے۔صدر عارف علوی نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منظور کیے یاد رہے کہ سینیٹ نے خودکشی کی کوشش کرنے والوں کو سزا دینے کی شق کو ختم کرنے کا بل منظور کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 325 کے تحت خودکشی یا اس کی کوشش کرنا جرم تھا جس پر ایک سال جیل، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوتی تھیں۔یہ بل پیپلز پارٹی نے پیش کیا تھا اور جے یو آئی نے اس کی مخالفت کی تھی۔