سپریم کورٹ کا سندھ بھر کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم

کراچی (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے سندھ بھر کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم دیدیا ہے، ساتھ ہی صوبے کی سرکاری زمینوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سرکاری زمینوں پر قبضے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قبضے ختم کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرکے رپورٹ پیش کریں،سینئر ممبر لینڈ یوٹیلائزئشن نے استدعا کی کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑانے کے لیے رینجرز کو بھی مدد کی ہدایات دی جائے، عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ تمام ایس ایس پیز کو ڈپٹی کمشنرز کی معاونت اور فورس فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے، ہوم سیکرٹری رینجرز کو بھی معاونت کی ہدایت دیں۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 6 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

Next Post

دریائے سندھ سے ملحقہ کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

Fri Dec 23 , 2022
ڈی ایس پی، ایس ایچ او زسمیت 6 اہلکار وں کی شہادت کے بعدحتمی کارروائی کی منظوری جدید ٹیکنالوجی، ڈرون کیمروں اور حساس اداروں کا تعاون بھی آپریشن میں شامل ہوگا کراچی(پی پی آئی) ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او زسمیت 6 اہلکار وں کی […]