آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دریائے سندھ سے ملحقہ کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

ڈی ایس پی، ایس ایچ او زسمیت 6 اہلکار وں کی شہادت کے بعدحتمی کارروائی کی منظوری
جدید ٹیکنالوجی، ڈرون کیمروں اور حساس اداروں کا تعاون بھی آپریشن میں شامل ہوگا
کراچی(پی پی آئی) ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او زسمیت 6 اہلکار وں کی شہادت کے بعدحکومت سندھ نے دریائے سندھ سے ملحقہ کچے کے علاقہ میں ڈاکوؤں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ڈاکوؤں کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمرے بھی خریدے جا رہے ہیں۔ اس طرح موثر حکمتِ عملی کے سا تھ آپریشن سے ڈاکوؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بتایا گیاہے کہ حساس ادارے بھی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تعاون کر رہے ہیں۔