کراچی (پی پی آئی) حکومت سندھ نے کرسمس اور نیو ائیر نا ئٹ کے موقع پر شہر قائد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ چرچز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ دریں اثناء پولیس نے کرسمس کے موقع پر موثر سکیورٹی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے۔
Next Post
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کی جائیگی
Fri Dec 23 , 2022
ممبئی (پی پی آئی)انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے پاکستانی فلم ’دی لیجنڈآف مولا جٹ‘ کی ریلیز پر غور جاری ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کو 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم […]
