اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی کا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہوئی ٹوئٹس سے لاتعلقی جن ٹوئٹس کا الزام ہے وہ میں نے پوسٹ نہیں کیں، اعظم سواتی کا مؤقف

اسلام آباد (پی پی آئی) متنازعہ ٹویٹ کیس میں نامزد تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہوئی ٹوئٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔متنازعہ ٹویٹ کیس میں نامزد پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا مؤقف پیش کرتے ہوئے متنازعہ ٹویٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اعظم سواتی نے اسلام ہائی کورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں نیا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جن ٹوئٹس کا الزام ہے وہ میں نے پوسٹ نہیں کیں۔اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جرم سے میرا تعلق ثابت ہونا لازم ہے، جب کہ پروسیکیوشن کے پاس میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے اس سے پہلے کبھی ٹوئٹس سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا تھا۔اعظم سواتی نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، تاہم اسپیشل جج سینٹرل نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں نامزد سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم 2 بار کیا، اس لئے عدالت ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔