مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بھارت آبی تنازع، پکل ڈل اور کیرو پراجیکٹ پر بھارت سے جواب طلب

لاہور(پی پی آ ئی) پاک بھارت آبی تنازع کے معاملے پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمیشن نے اپنے خط میں پکل ڈل اور کیرو پاور پراجیکٹ کے متعلق اعتراضات پر جواب مانگا ہے، پکل ڈل ڈیم اور کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں،ان پراجیکٹس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پکل ڈل سے ایک ہزار میگاواٹ اور کیرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصو بیسرفہرست ہوں گے، بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ بھارت ہمارے ساتھ واٹر ڈیٹا شئیرنگ کررہا ہے اور بھارت سے آئندہ میٹنگ مارچ سے پہلے متوقع ہے، بھارتی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گا۔انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ہے، امید ہے عالمی بینک بطور تھرڈ پارٹی ہمارے مؤقف کو تسلیم کرے گا۔