شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو معاملہ، لاہور کے ایک یوٹیوبر کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں لاہور کے ایک یو ٹیوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عامر لیاقت کی موت کے چند ہفتوں قبل ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ان ویڈیو کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست دی تھی۔نازیبا ویڈیو کے معاملے میں عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار ہیں جب کہ ایف آئی اے نے اس معاملے پر لاہور کے یوٹیوبر کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یوٹیوبر کی جانب سے ہی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھیں، یوٹیوبر سے مذکورہ ویڈیو کے حصول کا ذریعہ پوچھا جائے گا۔