شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے حکمرانوں کی اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے فرار کیلئے معاونت کی: اسد عمر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ حکمران اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتے تھے اوراس کے لئے الیکشن کمیشن نے معاونت کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر کہا کہ حکومت کی خواہش تھی کہ الیکشن سے بھاگا جائے، اس کے لئے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم حکومت کی معاونت کی، ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتو ی نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن تو اپنے ہی فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیا فیصلہ کرنا تھا اس کا ہمیں اندازہ ہوگیا تھا، ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کاانتظار کیے بغیر ہی انٹرا کورٹ اپیل فائل کردی تھی۔اسد عمر نے کہا کہ ہم قانونی اختیار استعمال کرتے ہوئے اسلام آبادکے شہریوں کو فیصلے کا حق دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میئر کوبراہ راست الیکشن سے لانے پر قانون سازی کرچکی تھی، ہم آرڈیننس لاچکے تھے جس میں یوسیز بھی بڑھادی گئی تھیں۔