اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی

اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیے گئے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے گئے۔الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنرنیکہاکہ اسلام آباد میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں،پنجاب میں تیسری بار حلقہ بندی کرنا پڑ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلے خیال کیوں نہیں آیا کہ وقت پر یوسیزبڑھا لینی چاہئیں۔ اب جب شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے تو یونین کونسلزبڑھانا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے کمیشن کو ایک پیچیدہ صورتحال میں ڈال دیا ہے۔کیا پتہ کل پھر یونین کونسل کی تعداد کم کر دی جائیں۔میئرکا انتخاب ڈائریکٹ کردیا گیا ہے، ہمارے پاس تو ان کے کاغذات نامزدگی بھی نہیں۔انہوں نے ریمارکس دیے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 148 میں لکھا ہے کہ لوکل قانون کے مطابق الیکشن کروانے ہیں۔ اب وہ قانون ہی بدل دیا جائے تو پھر کیا کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں صوبوں میں بھی لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی قانون سازی ہوکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن اپنے وقت پرہوں۔