قیمتوں میں از خود اضافہ مہنگائی بم کے مترادف،حلوہ پوری بھی مہنگی
چینی، گھی اور اب چپاتی، روٹی بھی مہنگی، حکومت کی رٹ برائے نام
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں تندرو مالکان نے آٹا مہنگا ہونے کا جاز بنا کر چپاتی، نان اور پراٹھہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اسی طرح حلوہ پوری کی قیمت بھی بڑھائی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق قیمتوں میں از خود اضافہ ایک اور مہنگائی بم کے مترادف ہے،کراچی کے تندروں پر چپاتی 13 روپے اور نان25 روپے کا فروخت ہونے لگا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے درجنوں تندروں پر از خود نئی قیمتوں پر نان فروخت کئے جا رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے گندم،آٹا،چینی، گھی اور اب چپاتی، روٹی بھی مہنگی کر دی گئی، حکومت کی رٹ برائے نام رہ گئی ہے۔
