ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں آٹے کا بحران، لاہور میں فی کلو قیمت 140 روپے تک جا پہنچی

لاہور(پی پی آئی) گندم اور سرکاری آٹے کی دیگر صوبوں میں مہنگے داموں اسمگلنگ کے باعث پنجاب میں آٹے کا بحران سنگین ہوگیا جبکہ چکی کا آٹا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری آٹے کی اضافی رقم پر سندھ اور خیبرپختونخوا میں سمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1295 روپے والا سرکاری تھیلا 2400 روپے میں سمگل ہورہا ہے۔پنجاب سے آٹے کی دیگر صوبوں میں سمگلنگ کے باعث صوبے بھر میں آٹا غائب ہوگیا ہے جبکہ لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بحران کے باعث لاہور میں چکی کا آٹا 140 روپے فی کلو جبکہ دس کلو کا تھیلا 1400 اور بیس کلو کا تھیلا 2800 روپے میں میں فروخت کیا جارہا ہے۔