پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کسان پیکیج پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کسان پیکیج پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت کے دیئے گئے تاریخی کسان پیکیج پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق طارق بشیر چیمہ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر صنعت سید مرتضی محمود، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کسان پیکیج پر عمل درآمد کے لیے نوجوانوں کے لیے قرضہ سکیم، چھوٹے کسانوں کے لیے سود پر چھوٹ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کو بلا سود زرعی قرضے فراہم کرنے کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک نوٹیفیکیشن کے ذریعے بینکوں کو ہدایات جاری کر چکا ہے۔ رواں مالی سال میں نومبر تک 664 ارب کے زرعی قرضے کسانوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی فوڈ سکیورٹی کی ضامن ہے، ہمیں ہر حال میں پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ملک میں گندم، کپاس، کنولہ اور زیتون کی کاشت پر خصوصی توجہ دی جائے، کسانوں کو غذائی اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بہترین بیج فراہم کئے جائیں۔