پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان،سال 2021،22 جرائم کے واقعات میں اضافہ

کوئٹہ(پی پی آ ئی) رواں سال بلوچستان میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، شہری مسلسل جرائم پیشہ افراد کا شکار بنتے رہے جبکہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ذرا ئع ے مطابق بلوچستان میں پولیس کے زیرانتظام علاقوں میں 2021 میں گاڑیوں کے چوری اور چھیننے کے 186اور2022 میں 130 واداتیں ہوئیں۔موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کے گذشتہ سال 890، جبکہ سال 2022 میں 867 واقعات ہوئے، ڈکیتی کے 2021 میں 178اور2022 میں 266 مقدمات پولیس تھانوں میں درج ہوئے۔
گذشتہ سال چوری کے152 اور رواں سال 169 واقعات پولیس تھانوں کی حدود میں ہوئے۔صوبے کے پولیس تھانوں میں 2021 کے دوران اغواکی 222 اور سال 2022 میں 206 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔قتل کے مقدمات میں گذشتہ سال 522 اور اقدام قتل کے 236 جبکہ رواں سال 480افراد قتل اور اقدام قتل کے 317 مقدمات درج ہوئے۔ان واقعات کے علاوہ گلی محلوں اور بازاروں میں موبائل فون چھیننے کی ان گنت وارداتیں ہوئیں جو پولیس کے ریکارڈ پر موجود نہیں ہیں۔اس حوالے سے صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ جرائم کی شرح پر قابو پانے کے لئے پولیس کی کارکردگی بہتربنانے کی غرض سے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں، اکثر لوگ پولیس تھانے جانے سے کتراتے ہیں جس کی وجہ سے بیشماراسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے مقدمات درج نہیں ہوئے، ان کی تعداد رجسٹرد وارداتوں کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔