پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

استعفوں کی تصدیق، اسپیکر موجود، پی ٹی آئی وفد نے آ ج جمعرات کے روز پیش ہونے کا کہہ دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف استعفوں کی تصدیق کے لیے اپنے دفتر میں آگئے لیکن پی ٹی آئی کے وفد نے بدھ کے روز کے بجا ئے جمعرات کے روز پیش ہونے کا کہہ دیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے رابطہ کیا تھا۔عامر ڈوگر نے اپنی جماعت کے استعفوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کے لئے اسپیکر سے وقت مانگا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے عامر ڈاگر کو ملاقات کے لئے 28 دسمبر کا وقت دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو استعفوں کی تصدیق کے لئے28 دسمبر کواسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کرنی تھی لیکن مقررہ وقت پر نہیں پہنچے۔ اسپیکر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ وہ بدھ کے بجائے جمعرات کے روز پیش ہونگے۔