پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو استعفوں کی منظوری کیلئے ایک ایک کر کے آنا ہوگا:راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ استعفوں کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو ایک ایک کر کے آنا ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جتھے کی صورت میں آنے سے معاملات درست انداز میں نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی کے ارکان کو استعفوں کی منظوری کے لیے ایک ایک کر کے آنا ہوگا۔
سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر آئین اور قانون کے پابند ہیں۔ استعفے ارکان کے تحریرکردہ نہیں تھے، گزشتہ طلبی پر بھی پی ٹی آئی کے ارکان نہیں آئے۔ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے استعفوں سے متعلق بات چیت کے لیے رابطہ کیا تھا، ان کو بتا دیا ہے کہ میں اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عامر ڈوگر کو کہا تھا کہ استعفوں کے بارے میں پالیسی بڑی واضح ہے، جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے، بنیادی آئینی طریقہ ہے کہ ہر ممبر استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ارکان آئیں اور استعفیٰ دیں تو تصدیق کے لیے بھیجوں، میرے بلانے کا مقصد یہ پوچھنا تھا کہ کیا وہ خوشی سے استعفیٰ دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان نہیں آئے تو میں سمجھا کہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پرآئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے، پی ٹی آئی کا وفد اس سلسلے میں آج سپیکر سے ملاقات کرے گا۔