شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مخالفین کی پروا نہیں، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

مخالفین جو مرضی کرلیں، ندامت انکا مقدر ہے،سابق ایم پی اے عبدالرشیدبھٹی سے گفتگو
لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہاہے کہ مخالفین جو مرضی کرلیں،صرف ندامت ہی ان کا مقدر ہے۔پی پی آئی کے مطابق وہ ملاقات کے لیے آئے سابق ایم پی اے عبدالرشیدبھٹی سے بات چیت کررہے تھے۔چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ہمارے دور میں دین کی سربلندی اور عقیدہ ختم نبوت ﷺکے حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی ہوئی، اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کی سعادت دی ہے، ہم دین کی خدمت کا کام مزید آگے بڑھائیں گے۔ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کررہے ہیں، 4 ماہ کی قلیل مدت میں ہر محکمے او رادارے کا قبلہ درست کیا ہے، مختصر عرصے میں عوام کی فلاح کا جتنا کام ہواہے اتنا گزشتہ 10 برس میں نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی یہ ناکام رہیں گے۔