محمڈن کراچی کوشکست، ڈی ایف اے لورالائی چمپیئین
کوئٹہ(پی پی آئی) پہلے آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2022 کے فائنل میچ میں ڈی ایف اے لورالائی نے پنالٹی ککس کی بنیاد پر شرافی محمڈن کراچی کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چمپیئین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پی پی آئی کے مطابقمہمان خصوصی سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی تھے ان کے ہمراہ ڈی جی کھیل بلوچستان درا بلوچ و دیگر بھی تھے محمد اسحاق جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کو 3 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے نقد بطور انعام دیے۔
