ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ظفر اللہ جمالی کا یوم پیدائش یکم جنوری کو منایا جائے گا

ڈیرہ مراد جمالی(پی پی آئی) سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی کا یوم پیدائش یکم جنوری 2022ء کو منایا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق ظفر اللہ جمالی یکم جنوری1944کوبلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے واحد وزیر اعظم تھے جن کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ میر ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور صدارت میں 21نومبر2002ء سے لے کر26جون2004تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے ہیں انہیں انگریزی،اردو،سندھی،بلوچی،پشتو،پنجابی سمیت مختلف زبانوں پر عبور حاصل تھا۔میر ظفر اللہ 2دسمبر2020کو 76برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔