ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنہیں ویکسین لگائے 6 ماہ ہوچکے انہیں بوسٹر ڈوز لگائی جائے: محکمہ صحت سندھ

کرا چی(پی پی آ ئی) محکمہ صحت سندھ نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے کرونا ٹیسٹ لازمی کرنے کیلئے این سی او سی کو خط لکھ دیا۔
محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کو لکھے گئے خط میں چین سے آنے والی تمام فلائٹس کے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کی تجویز دی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پردوبارہ ٹیسٹ کیا جائے، کرونا مثبت ہونے کی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تمام لوگ جنہیں ویکسین لگائے 6 ماہ ہوچکے ہیں انہیں بوسٹر ڈوز لگائی جائے، خاص طور پر 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز ضرور لگائی جائے۔محکمہ صحت سندھ نے تجویز دی ہے کہ انٹرنیشنل ڈومیسٹک فلائٹس میں ویکسینیشن، ماسک پہننا لازم قراردیا جائے، بڑے اجتماعات پرپابندی عائد کی جائے۔